ہاولپور: اسکول وین اور ٹرک میں ٹکر سے ایک بچہ جاں بحق اور 8 بچے زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بہاولپور کے خیرپور ٹامے والی کے قریب پیش آیا جس میں زخمی ہونے والے بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ دھند کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔