تازہ ترین

بولان حملہ؛ 3 حملہ آوروں سمیت 9 دہشتگرد جہنم واصل

بولان-حملہ؛-حملہ-آوروں-سمیت-دہشتگرد-جہنم-واصل

سیکیورٹی فورسز نے اب تک بولان حملے میں ملوث 3 حملہ آوروں سمیت 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے اب تک بولان حملے میں ملوث 3 حملہ آوروں سمیت 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ شب دہشتگردوں نے خود کش بمباروں کے ہمراہ مچھ اور کولپور میں حملہ کیا، اب تک 3 حملہ آوروں سمیت 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 3 دہشت گرد جوابی کارروائی میں زخمی ہوئے۔

اس واقعے کے دوران 2 شہریوں سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مؤثر کارروائی دہشتگردی کے خلاف جنگ کےعزم کا اظہار ہے، امن و استحکام یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی فورسز اداروں کے شانہ بشانہ ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں