لاہور: کار ڈیلرز ایسوسی ایشن نے نئے مالی سال کے بجٹ کو مایوس کن قرار دے دیا ۔ انہوں نے کہا بجٹ میں گاڑیوں کی امپورٹ کی کوئی پالیسی نہیں اور مزید گاڑیوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے جس سے گاڑیاں مزید مہنگی ہونگی۔روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے تنظیم کے جنرل سیکرٹری میاں حفیظ کا کہنا تھا بجٹ سے بہت سی توقعات وابستہ تھیں ، امید تھی حکومت ٹیکسز میں کمی کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی امپورٹ پالیسی کا اعلان کرے گی تاہم نئے بجٹ میں ایسا کچھ نہیں تھا ۔ ان کاکہنا تھا پہلے ٖڈبل کیبن گاڑیوں پر ٹیکس نہیں تھا،اس لئے ان کی ڈیمانڈ تھی تاہم ٹیکس لگنے کے بعد اس کی قیمت بھی بڑھ جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا امید ہے پنجاب میں گاڑیوں کی ٹوکن فیس کو کم کیا جائے گا ۔