تازہ ترین

اکتوبر کے 3 دنوں میں کرونا کیسز کی شرح مزید کم ہو گئی

اکتوبر-کے-3-دنوں-میں-کرونا-کیسز-کی-شرح-مزید-کم-ہو-گئی

اسلام آباد: جہاں ملک میں ایک طرف سیلاب سے پھیلی ہوئی تباہی کے بعد ڈینگی اور ملیریا کی وبا نے زور پکڑ لیا ہے، وہاں دوسری طرف کرونا کیسز میں مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق اکتوبر کے پہلے 3 دنوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 164 رہی، جب کہ ان تین دنوں میں کووِڈ نائنٹین سے 3 اموات واقع ہوئیں۔ ملک میں کرونا انفیکشن کے تشویش ناک مریضوں کی تعداد میں بھی کمی آ گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اس وقت تشویش ناک مریضوں کی تعداد 45 ہے۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ تین دنوں میں ملک میں 32 ہزار 228 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی قومی شرح 0.38 رہی۔ https://twitter.com/NIH_Pakistan/status/1576749757397024768?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1576749757397024768%7Ctwgr%5E765100dc59dc3045bac84fbf41f3b11136600814%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fcovid-19-casess-in-3-days-of-october%2F این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 50 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ ملک بھر میں 10 ہزار 139 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں کیسز کی قومی شرح 0.49 فی صد رہی، 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا سے کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا۔ گزشتہ روز، 2 اکتوبر کو ملک بھر میں 39 کیسز سامنے آئے، مثبت کیسز کی شرح 0.38 رہی، جب کہ یکم اکتوبر کو 75 کیسز سامنے آئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 0.64 فیصد تھی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں