تازہ ترین

آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیراپنوں کی وجہ سے ہورہی ہے،وزیر اعظم

آئی-ایم-ایف-معاہدے-میں-تاخیراپنوں-کی-وجہ-سے-ہورہی-ہے،وزیر-اعظم

سینیٹ میں بھی آئی ایم ایف قرض پروگرام کی گونج سنائی دی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا معاہدے میں تاخیر اپنوں کی کی وجہ سے ہی ہو رہی ہے،آئی ایم ایف نے سیاسی عدم استحکام کی بات تو نہیں کی لیکن وہ اندھے بھی نہیں ۔

سینیٹ کے 50 سال مکمل ہونے پرہونے والے ہول کمیٹی گولڈن جوبلی اجلاس میں خطاب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کی کی منفی سیاست کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سمیت کون نہیں جانتا کہ سیاسی استحکام کے بغیر ملک میں معاشی استحکام آ ہی نہیں سکتا ، آئی ایم ایف نے سیاسی عدم استحکام کا اشارہ بھی نہیں دیا ، مگر آئی ایم ایف والے اندھے تو نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا 2018 میں بطور اپوزیشن لیڈر چارٹر آف اکانومی کی بات کی تو مذاق اڑایا گیا اور ٹھکرا کر چور، ڈاکو کے الفاظ سے نوازا گیا، ابھی بھی وقت ہے ہم ہوش کے ناخں لیں، ایک لیڈر تلا ہوا ہے پاکستان کو تباہ کر دینا ہے، اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی،لیڈر وہ ہوتا ہے جو ذات کی قربانی دے ملکی مفاد کی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑے طعنے سننے کو ملتے ہیں کیوں نہیں گرفتار کیا جاتا، احتیاط کے پہلو کو نہیں چھوڑا جا رہا، یہ ممکن نہیں ریاست کا مفاد داؤ پر لگ جائے اور نیرو بانسری بجاتا رہے، چاہے کچھ بھی ہو جائے ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا آج پوری صورتحال پلٹ دی گئی ہے، کس طرح کہا گیا کہ یہ امپورٹڈ حکومت ہے اور اس کے پیچھے امریکہ ہے، یہ بات مان لی گئی تھی، مگر اگلے دن یوٹرن کے بادشاہ نے یوٹرن لیا، میری بطور وزیراعظم ذمہ داری ہے کہ حقائق سامنے رکھوں۔

شہبازشریف نے کہا ہم سب کو مل بیٹھ کر اپنے مسائل کا حل نکالنا ہو گا، ابھی بھی پورا وقت ہاتھ سے نہیں نکلا، وقت ہے کہ بیٹھ جائیں،چند دن بعد 23 مارچ کی آمد آمد ہے۔

اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا قوم سے پہلے کچھ چھپایا نہ ہی آئندہ کچھ چھپائیں گے ، آئی ایم ایف اب غیرمعمولی طور پر سخت شرائط رکھ رہا ہے ۔

اسحاق ڈارنے یہ بھی واضح کردیا کوئی عالمی طاقت پاکستان کواسٹریٹجک اثاثوں پرفیصلہ لینےکیلئے مجبور نہیں کرسکتی۔

حکومت کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کے سوال پر وزیر خزانہ اسحاق نے کہا قومی سلامتی کا تحفظ مقدم ہے،آئی ایف ایف پروگرام پر قوم سے نہ پہلے کچھ چھپایا ، نہ آئندہ کچھ چھپائیں گے ۔

ایوان کو بتایا گیا کہ معاشی ٹیم ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے ، اسی حوالے سے آئی ایم ایف کی مشکل ترین شرائط پوری بھی کی جا چکی ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں