تازہ ترین

امید رکھتا ہوں آرمی چیف امر بالمعروف پر چلیں گے، عمران خان

امید-رکھتا-ہوں-آرمی-چیف-امر-بالمعروف-پر-چلیں-گے،-عمران-خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امید رکھتا ہوں آرمی چیف جنرل عاصم منیر امر بالمعروف پر چلیں گے۔ عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں کہا کہ نئے آرمی چیف کو ٹائم دینا چاہیے، جنرل عاصم منیر کی تعریفیں سنی ہیں وہ حافظ قرآن ہیں، ہم ان سے امیدیں لگا کر بیٹھے ہیں، فوج اور قوم اکٹھے چلتے ہیں، فوج مضبوط ہی تب ہوتی ہے جب قوم اکٹھی کھڑی ہو۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا: ’نیشنل سکیورٹی پالیسی پہلی مرتبہ ہماری حکومت نے بنائی جس میں واضح کیا تھا کہ ایک ملٹری اور دوسری اکنامک سکیورٹی ہوتی ہے۔ دونوں ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔‘ ’روس معیشت گرنے کی وجہ سے ٹوٹ گیا۔ اس لیے نئے سیٹ اپ سے امید لگا کر بیٹھا ہوں۔ جس معاشی ماہر سے ملک کا پوچھیں انہیں آگے اندھیرا نظر آ رہا ہے۔ ہر روز پتا چلتا ہے کہ فلاں فلاں کا کیس ختم ہو گیا ہے۔‘ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میرے اکیلے کا ملک نہیں لیکن میں نے اکیلے ٹھیکہ نہیں اٹھایا ہوا، نیشنل سکیورٹی کے ادارے دیکھیں ملک کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، اس وقت کو سب کو ملک کا سوچنا چاہیے، جو ملک کے لیے سوچ رہا ہے وہ یہ نہیں چاہے گا کہ فاصلے ہوں، ملک کی سب سے بڑی پارٹی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان فاصلہ نہیں ہونا چاہیے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں