تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرکے آئین سے انحراف کیا، عمران خان کا ردعمل

الیکشن-کمیشن-نے-انتخابات-ملتوی-کرکے-آئین-سے-انحراف-کیا،-عمران-خان-کا-ردعمل

لاہور: چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرکے آئین سے انحراف کیا، آئین پر سنگین حملہ کیا گیا۔

انتخابات ملتوی ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ اگر یہ فیصلہ قبول کرلیا گیا تو پاکستان میں قانون کی حکمرانی کا خون ہو جائے گا۔

دوسری طرف چیئرمین پی ٹی آئی نے زمان پارک میں پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے،اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر مشاورت ہوگی، مینار پاکستان جلسے کی تیاریوں پر بھی غور ہوگا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں