اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے محسوس کئے گئے ہیں۔
گلگت بلستان، آزادکشمیر، راولپنڈی، اٹک، ہری پور کے علاوہ دیر، ملاکنڈ، ایبٹ آباد، خیبر اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز مقبوضہ کشمیر میں تھا۔