تازہ ترین

احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی : زینب مارکیٹ سیل کردی گئی

احتیاطی-تدابیر-کی-خلاف-ورزی-:-زینب-مارکیٹ-سیل-کردی-گئی

کراچی : کرونا لاک ڈاؤن کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر زینب مارکیٹ کھلنے کے تیسرے روز بعد ہی بند کردی گئی، کراچی کا معروف تجارتی مرکز زینب مارکیٹ انتظامیہ نے سیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر زینب مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے مارکیٹ کوسیل کردیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اور دکانداروں میں تلخ کلامی کے واقعات بھی پیش آئے۔ایس او پیز پر عمل درۤآمد نہ ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر صدر  آصف رضا چانڈیو نے کارروائی کی، جس پر دکاندار مشتعل ہوگئے۔اسسٹنٹ کمشنر کو مارکیٹ سیل کرنے میں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، تاجروں کے احتجاج کے باعث پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ دکانداروں نے سینیٹائزر کا استعمال نہیں کیا، اس کے علاوہ ماسک اور گلووز بھی نہیں پہن رکھےتھے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر زینب مارکیٹ کو سیل کیا گیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دکانداروں کا کہنا تھا کہ ہم ایس او پی پر مکمل عملدرآمد کررہے تھے۔اے آر وائی نیوز کے نمائندے انور خان نے آنکھوں دیکھا حال بتاتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں ہر طرف لوگوں کا جم غفیر موجود ہے ہزاروں کی تعداد میں لوگ خریداری کیلئے پہنچے ہوئے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں