تازہ ترین

آئی سی سی نےون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا لوگو جاری کر دیا

آئی-سی-سی-نےون-ڈے-ورلڈ-کپ-کا-لوگو-جاری-کر-دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت میں شیڈول ون ڈے ورلڈ کپ دو ہزار تئیس کا لوگو جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ورلڈکپ 2023 کےآغاز سے 6 ماہ قبل نیا لوگو جاری کردیا ہے۔

اس موقع پر آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو جیوف ایلارڈائس نے کہا آج کے دن بھارت نے2011 میں سری لنکا کو شکست دیکر عالمی کپ جیتا تھا،مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا برانڈ لوگو ظاہر کرنے پرخوشی ہورہی ہے،ہمارے پاس 6 ماہ ہیں اس دوران تمام تیاریاں مکمل کریں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کا کہنا تھا بھارت کا ہوم گراؤنڈ پر ورلڈکپ جتنا کسی اعزاز سے کم نہیں تھا،2011 کی فتح نے ہماری کرکٹ میں نئی جان ڈال دی۔کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ کی میزبانی کرنا ایک یادگار لمحہ ہوگا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں